چھٹا سبق
اعراب اور بناء (٤)
اعراب تقدیری اور محلی
اعراب کی مندرجه ذیل تین قسمیں هیں:
1. لفظی اعراب :وه هیکه جسکے آخر میں اعراب کی علامیں ظاهر هوں جیسا که گزرا.
2. تقدیری اعراب: وه هیکه جسمیں کلمه میں موجود کسی مانع کی وجه سے اعراب کی علامت ظاهر نه هو بلکه مقدر هر, اسم مقصور میں تینوں حرکتیں مقدر یعنی پوشیده هونگی, جیسے (المصطفی) اور اس اسم مفرد میں بھی پوشیده هونگی جو یاء متکلم کی طرف مضاف هو, جیسے :(معلمی).
اور اسم منقوص میں ضمه اور کسره پوشیده هونگے, جیسے:(القاضی).
فعل معتل الف (ناقص) میں ضمه اور فتحه پوشیده هوگا, جیسے :(یخشی).
فعل معتل واوی اور یائی میں فقط ضمه مقدر هوتا هے, جیسے:(یدعو, یرمی).
3. اعراب محلی:اعراب میں نه ظاهری تبدیلی واقع هوگی نه تقدیری بلکه صرف اعتبار کیا جائیگا که تبدیلی هو رهی هے اور ایسا :
1. تمام مبنیات میں هوتا هے, جیسے(الذی) ان مثالوں میں:(جاء الذی ابوه عالم, رایت الذی ابوه عالم, مررت بالذی ابوه عالم) مرفوع, منصوب اور مجرور هے لیکن محلا.
2. اور مصدر مؤول میں, جیسے :(ان تصوموا خیر لکم).
3. اور ان جملوں میں جنکا محلی اعراب هوتا هے آنے والے درس میں اسکا ذکر هوگا.
..................................................................
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں