پانچواں سبق
اعراب اور بناء (٣)
معرب منصرف اور غیر منصرف
اسم معرب کی دو قسمیں هیں: منصرف اور غیر منصرف.
1. معرب منصرف: هر وه اسم جس پر تنوین تمکین داخل هو. (تنوین کی تعریف: نون ساکن جو زائده هوتا هے ,اسماء کے آخر سے تلفظ میں ملحق هوتا هے لیکن لکھا نهیں جاتا.
تنوین تمکین کی تعریف: وه نون جو اسماء معرب اور منصرف سے ملحق هوتا هے جیسے "رجل و کتاب" اسکا دوسرا نام تنوین صرف بھی هے) اور جسکے آخر میں اعراب کی تمام حرکتیں ظاهر هوں, جیسے : (زید, رجل, عالم).
2. معرب غیر منصرف:هر وه اسم جس پر کسره اور تنوین داخل نه هو اور فقط ضمه اور فتحه پر کفایت کرے, جیسے : (قدم ابراھیم, رایت یعقوب, وسمعت من یوسف).
اسم غیر منصرف هر اس اسم کو کهتے هیں جسمیں منع صرف کی علتوں میں سے دو یا ایک ایسی جو دو کی قائم مقام هو پائی جائی اور منع صرف کی علتیں یه هیں.(علم, عدل, وصف, تانیث بالتاء,معرفه, عجمه'جمع, ترکیب, وزن فعل اور الف و نون زائده.
اور جو ایک علامت دو کے قائم مقام هوتی هے وه الف تانیث اور جمع منتهی الجموع کا صیغه هیں.
علم مندرجه ذیل ٦ جگهوں پر غیر منصرف کرتا هے.
1. جب علم الف اور نون زائده پر ختم هو, جیسے :(عثمان, رضوان).
2. جب علم وزن فعل کا حامل هو,جیسے :(یزید, احمد, تغلب)
3. جب علم کی ترکییب ترکیب مزجی هو, جیسے : (بعلبک, بیت لحم)
4. جب علم مؤنث هو خواه لفظا, جیسے :(معاویه) یا معنی, جیسے (مریم).
5. جب علم اعجمی هو یعنی عجم میں علم هو عرب میں علم نه هو اور تین حرف سے زیاده بھی هو, جیسے :(یعقوب, ابراهیم).
6. جب علم معدول هو, جیسے :(عمر) یه عامر سے معدول هوا هے.
صفت تین شرطوں کے ساتھ غیر منصرف هوتی هے:
1. جب صفت "فعلان" کے وزن پر آئے جسکی تانیث "فعلی"هو, جیسے :(سکران سکری).
2. جب "افعل" کے وزن پر آئے جسکی تانیث تاء سے نه بنائی جاتی هو, جیسے :(احمر, اعرج, افضل).
3. جب صفت کسی دوسرے لفظ سے معدول هو, جیسے :(اخر"جمع هےاسکا واحد اخری اور اخری کا مذکر آخر هے).
جمع دو شرطوں کے ساتھ غیر منصرف هوتا هے:
1. جب مفاعل یا شبه مفاعل کے وزن پر هو, جیسے:(مساجد, اکارم, فیاصل).
2. جب مفاعیل یا شبه مفاعیل کے وزن پر هو, جیسے:(مصابیح, قنادیل, اناشید).
وه اسم جو که الف تانیث مقصوره (جیسے صغری) یا ممدوده (جیسے صحراء) پر ختم هو تو بغیر کسی دوسری شرط کے اسم غیر منصرف هو جاتا هے, خواه مفرد واقع هو, جیسے :(سکری, حمراء) خواه جمع واقع هو جیسے:(مرضی, اصدقاء) جواه علم هو, جیسے :(سلمی, خنساء) خواه صفت هو, جیسے :(حبلی و عذراء).
جب اسم غیر منصرف مضاف هو یا اس پر "ال" داخل هو تو اسپر کسره داخل هو سکتا هے,جیسے :(مررت بافضل العلماء).
وجر بالفتحه ما لا ینصرف
مالم یضف او یک بعد "ال" ردف. (الفیه لابن مالک).
....................................................................
ماشاء اللہ بہت فائدہ ہوا جزکم اللہ خیرا
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ
جواب دیںحذف کریںچسم بدور اخی
جواب دیںحذف کریں